• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں نے معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا، عمران اسماعیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ صنعتوں نے معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ معیشت کے استحکام سے ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہوئی ، جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار ، ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں اور کراچی کے صنعتی علاقوں کی مختلف ایسوسی ایشنز کے صدور بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں سے متعلق بہت سے متعلقہ مسائل کو سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی (SILC) کے پلیٹ فارم سے کامیابی سے حل کیا گیا ہے۔

بزنس سے مزید