اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سال کے آخر تک 7کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا ، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سال کے آخر تک7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا، جس میں سے 5 کروڑ سے زیادہ افرادکو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔