پشاور+مردان (نیوزرپورٹر+نمائندہ جنگ) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین اور جسٹس قیصر رشید پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکے وزیراعلی کی جانب سے ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار اورنائب ناظم کی معطلی کے 6مئی کے احکامات معطل کرکےدونوں کو اپنے عہدوں پر بحال کرتے ہوئےصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیاہےفاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز خالدمحمود ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر فاضل بنچ کو بتایاگیاکہ درخواست گذار مئی2015ء کے عام انتخابات میں بالترتیب ضلع اورنائب ناظم منتخب ہوئے تاہم وزیراعلی خیبرپختونخوا نے6مئی2016ء کو سادہ اکثریت سے بجٹ منظورنہ کرنے پر درخواست گذاروں کو عرصہ ایک ماہ کے لئے معطل کردیاہے حالانکہ اس حوالے سے موجودریکارڈ سے ظاہرہوتاہے کہ سادہ اکثریت کے لئے ایک سوبارہ کے نصف ارکان درکارتھے جبکہ بجٹ 59ارکان نے منظورکیاہے اوراس حوالے سے تمام تنخواہوں اورترقیاتی فنڈزکی بھی منظوری بجٹ میں دی گئی ہے اسی بجٹ کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ حزب اقتدار کے مختلف ترقیاتی منصوبے بھی منظورکئے ہیں انہوں نے بتایا کہ درخواست گذاروں کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے کیونکہ وزیراعلی مخالف جماعت سے ہیں جنھوں نے ا پنے اختیارات کاغلط استعمال کیاجبکہ صوبائی حکومت کاموقف ہے کہ انہوں نے بجٹ منظوری کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں لائی ہیں تاہم ان تبدیلیوں کے حوالے سے درخواست گذاروں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ وزیراعلی کے حکمنامے میں یہ نہیں بتایاگیاکہ کونسابجٹ غلط منظورکیاگیاہے اوروزیراعلی کایہ اقدام لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے منافی ہے کیونکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں کہ بجٹ غلط منظورکرنے پرضلع ناظم یانائب ناظم کو معطل کیاجاسکتاہے عدالت کو بتایاگیاکہ وزیراعلی کی جانب سے درخواست گذاروں کو کوئی تحریری طورپر چارج شیٹ نہیں کیاگیااوران کے خلاف یکطرفہ حکمنامہ جاری کیاگیاہے لہذاوزیراعلی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وزیراعلی کے احکامات معطل کرتے ہوئے نوٹس جار ی کرکےصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیا۔ دریں اثناءیہاںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اور نائب ناظم اسد علی کشمیری نے کہا کہ عدالت نے انہیں انصاف فراہم کر کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو یکسرمسترد کر دیا ہے جو کہ خوش آئندہے ۔انہوں نے عدالتی فیصلے کو مردان کے عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مردان کی ترقی کی خاطر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مردان کے ترقیاتی بجٹ میں عوام کے فلاح و بہودکے کئی منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے مردان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔