ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز عوامی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل شجاع آباد کا دورہ کیا،اس دوران انہوں وہ دیہی مرکز مال سکندر آباد،بنیادی مرکز صحت سکندر آباد،تحصیل ہسپتال شجاع آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد گئے اور انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے ڈ پٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورے کے موقع پر جدید آن لائن سسٹم کے تحت اراضی انتقلات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں دورہ شجاع آباد کے دوران تحصیل ہسپتال اور گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس سنٹر کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کے دورے کے دوران کلاس رومز کا جائزہ لیا۔