• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے مجھے حراست میں لینے کی بھارتی خبر جھوٹی ہے: عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ


بھارتی میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے بے نقاب کر دیا۔

افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی تردید کر دی۔

افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرے حراست میں لیے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین