• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری اور اداکاری کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہاتھ میں یوٹیوب کی جانب سے ملنے والا ’سلور بٹن‘ موجود ہے۔


یہ بٹن  یوٹیوب عہدیداروں کی جانب سے گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کو اُن کے سبسکرائبرز بڑھنے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے سبسکرائبرز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے یوٹیوب سبسکرائبرز کا بہت بہت شکریہ، ہمیں بالآخر اپنا پہلا یوٹیوب پلے بٹن موصول ہوگیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں، ہم یوٹیوب چینل پر آرکائیوز سے ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں لیکن بہت جلد کچھ نئی ریلیز کے لیے تیار رہیں۔‘

گلوکارہ نے لکھا کہ ُ آپ سب کی محبت اور صبر کا شکریہ، میں آپ سب کی جتنی تعریف اور شکریہ کروں، وہ کم ہے۔‘

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں جلوہ گر ہوکر اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا۔

تازہ ترین