کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلوں میں عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی اور کراچی کے قبرستانوں پر قبضے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو جماعت اسلامی یکسر مسترد کرتی ہے،بجلی کے بل کے ذریعے فائر ٹیکس اور کنزر وینسی ٹیکس جمع کرنا سراسر زیادتی ہے، جماعت اسلامی فیصلے کے خلاف آئینی و جمہوری جدو جہد اور بھر پور مزاحمت کرے گی،اگر ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بجلی کا بل نہ ادا کرنے کیلئے جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں سے مشاورت کر ے گی،کنٹونمنٹ کے عوام اپنے علاقوں کے حالات کو بدلنے کے لئے ”ترازو“ کوووٹ دیں اور جماعت اسلامی کے اہل اور دیانت دار امیدواروں کو کامیاب بنائیں،وہ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وڈیرے اور جاگیردار سندھ کے ہاری اور کسانوں کو غلام بنا کر رکھتے ہیں اور کراچی میں غریب عوام پر مختلف ٹیکسز لگا کر استحصال کرتے ہیں۔