• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فافن آج کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کا مشاہدہ کرے گا

اسلام آباد ( نامہ نگار) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) آج 12ستمبر کو ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ زکے مقامی حکومتوں کے انتخاب کا مشاہدہ کرے گا،مشاہدہ کاروں کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مشاہدہ کاری کی باضابطہ تربیت دی گئی ہے ، فافن نےملک بھر کے39 کنٹونمنٹس بورڈز کے لیے 74مرد،46 خواتین مشاہدہ کاروں کو انتخابی عمل کے مشاہدے کیلئے متعین کیا ہے،فافن کے مشاہدہ کاروں کو الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اور گنتی کے عمل کے مشاہدہ کاری کی اجازت دی گئی ہے ۔

تازہ ترین