ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے ماحولیاتی تحفظ اور بہتری کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں اور ملازمین پر 2 دن سرکاری ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تاشقند سے عرب میڈیا کے مطابق جاری شدہ سرکاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین ہر ماہ 10 اور 25 تاریخ کو سرکاری ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کریں گے۔
ازبک صدارتی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا۔
ازبک صدارتی فرمان کے مطابق فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے تاشقند کو مختلف زون میں تقسیم کیا جائے گا، تاشقند آنے والی گاڑیوں کے لیے 3 مختلف رنگوں کے اسٹیکر آویزاں کرنا ہوگا۔
ازبک صدارتی فرمان کے مطابق زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں پر تاشقند کے متعدد علاقوں میں پابندی ہوگی۔