• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پر حملہ کرنیوالے وزراء کو سزا ملنی چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وزرا کو سزا ملنی چاہیے جب آواز اٹھاؤ تو کہتے ہیں این آر او نہیں ملے گا جبکہ وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب آواز اٹھاؤ تو کہتے ہیں این آر او نہیں ملے گا جبکہ وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی دھمکی دی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن چوری کرنے کے لیے ووٹنگ مشین کا منصوبہ لایا جا رہا ہے۔ آرٹیکل 218 کے مطابق انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اور ن لیگ نے عوام کو بتایا ووٹنگ مشین فراڈ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا لیکن وفاقی وزرا ءکل الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے۔


ۭ

تازہ ترین