• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان پالیسی پرکوئی فیصلہ جلدبازی میں نہ کیا جائے، حامد موسوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوز نے کہا ہے کہ افغان پالیسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ جلدبازی میں نہ کیا جائے، ایک ایک قدم اتفاق رائے سے اٹھایا جائے ، امریکہ افغانستان میں پراسرار کھیل کھیل رہا ہے۔مت بھولا جائے کہ ا فغان سرزمین سے بڑا ٹارگٹ پاکستان اور اسکی ایٹمی صلاحیت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ شہیدہ زنداں کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا امریکہ نے 20سال میں افغان سرزمین اور خطے کی سیاست میں جو بارودی سرنگیں بچھائی ہیں ان سے محتاط رہنا اشد ضروری ہے ،خارجی اور داخلی پالیسیوں کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق ڈھالا جائے ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلامی نظریاتی ریاست کی تشکیل سے دنیا کا نقشہ ہی نہیں تاریخ کا دھارا بدل دیا ۔قوم کی نسلیں قائد اعظم کے کھرے کردار، جرات تدبر ،صداقت اور دوراندیشی پرسدا ناز کریں گی۔کربلا کے معصوموں شہزادہ علی اصغر و شہزادی سکینہ کی قربانی نے یزیدیت کی شکست میں نمایاں کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد کے بعد آنے والے لیڈروں نے وطن کیلئے قربانی دینے کی بجائے قومی مفادات کو قربان کرنا شروع کردیا ۔
تازہ ترین