• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی حملے کے تین سال مکمل، یورپی یونین رہنماؤں کا دورہ یوکرین، اظہار یکجہتی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یوکرین پر روس کے حملے کو آج تین سال مکمل ہوگئے۔ اس حوالے سے یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کے علاوہ 13 یورپی ممالک کی قیادت یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچی اور صدر زیلنسکی کے ہمراہ اس حوالے سے بنائی گئی یادگار پر شمعیں روشن کرکے یوکرین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ 

 اس تقریب میں دنیا بھر سے 24 رہنماؤں نے آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا کہ 'آج میدان میں( یعنی یادگار پر) ہم گرے ہوئے (یعنی جان گنوا دینے والے) لوگوں کی عزت کرتے ہیں، جو اب بھی فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔

یورپ، یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی جرات مندانہ مزاحمت کو طاقت دیتا ہے۔ اس طاقت کے ذریعے وہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن حاصل کریں گے۔ ایک ایسا امن جو ان کی آخری قربانی کے لائق ہے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے آج برسلز میں یورپین فارن کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں یوکرین کی امداد کیلئے 20 ارب یورو جمع کیے جانے پر گفتگو ہوگی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید