سابق صدر آصف زرداری پر 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں احتساب عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں آصف علی زرداری پر فردِ جرم کی تاریخ 29 ستمبر مقرر کر دی ہے، عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے سابق صدر کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس الگ کر دیا ہے۔
مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، 9 ستمبر کو ملزم کو پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں فردِ جرم کی تاریخ مقرر کی ہے۔