• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی کے بچے کی پانی میں شرارتیں اور پرندوں کا پیچھا کرنے کی ویڈیو وائرل


تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کے بچے کی تالاب میں کھیلتے اور پرندوں کا پیچھا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قدرت کی بنائی ہوئی چیزوں سے پیار انسان تو کرتے ہی ہیں لیکن اکثر جانور بھی اس سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کے بچے کی ویڈیو  سامنے آئی ہے جس میں وہ پارک میں بنے تالاب میں نہ صرف کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے بلکہ پرندوں کے پیچھے بھی خوب دوڑ رہا ہے۔

مذکورہ بالا ویڈیو تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر کی بتائی جارہی ہے جس میں ننھا ہاتھی جس کا نام وان میں بتایا جارہا ہے وہ پارک میں خوب کھیلتا نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین