• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے کورونا وبا پھیلنے پر ڈنمارک سے فائزر ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں خرید لیں۔

آکلینڈ میں آج کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 20 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ادھر آسٹریلیا نے بھی یورپی یونین سے موڈرنا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خرید لیں۔

آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں کورونا کی مقامی منتقلی کے 1262 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 مقامی منتقلی کے کیس سمیت 46 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ادھر بھارت میں ایک دن میں کورونا کے 28 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 338 افراد ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین