• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی اے، ای وٹنگ قانون کا مقصد انتخابی دھاندلی ہے، فرحت اللہ بابر


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ حکومتی قوانین کا مقصد اگلے انتخابات میں دھاندلی کرنا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) بل اور ای ووٹنگ مشین کے قوانین کا مقصد انتخابی دھاندلی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم صحافیوں کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ارادہ ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں اس بل کو مسترد کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت ایک اندھیرا لانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین