• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوجی ساز و سامان افغان بچوں کی تفریح کا ذریعہ


افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اتحادی افواج کا سازو سامان افغان بچوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گیا۔

نئی ویڈیو میں افغان بچوں کو امریکی بکتر بند گاڑی میں جھولا جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغانستان میں 20 برس تک جنگ کرنے والا امریکا واپس نکلا تو بڑی تعداد میں اپنا فوجی سازو سامان وہیں چھوڑ گیا۔

امریکی فوج کا یہ سامان افغان طالبان کے ہاتھ لگا تو وہیں بچوں کے لیے بھی تفریح کا ذریعہ بن گیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے امریکی بکتر بند گاڑی میں جھولا جھول رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں افغان باشندوں کو طیارے کے پر سے رسی باندھ کر جھولا جھولتے دیکھا گیا۔

اس صورت حال پر چین نے امریکا کو طنز کا نشانہ بنایا تھا، جہاں وزارت خارجہ کے ترجمان Zhao Lijian نے کہا کہ افغانستان سلطنتوں کا قبرستان بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو فوجی سازوسامان امریکا نے افغانستان میں چھوڑا وہ طالبان کے لیے کھیلنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

تازہ ترین