• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیخلاف ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ


اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی مظاہرے میں شریک تھے۔

ہائیکورٹ کے باہر مقتولہ نور مقدم کے دوستوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ، مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی ضمانت پر رہائی نہ دی جائے ۔

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق کچھ دیر بعد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر آج سماعت کریں گے۔

تازہ ترین