• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکاپوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیماؤں کے ریسکیو کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نگر  کا کہنا ہے کہ راکا پوشی پر نگر کی جانب بادل موجود ہیں، ریسکیو آپریشن گلگت بگروٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راکا پوشی سر کرنے کی مہم کے دوران ایک پاکستانی اور 2 چیک ریپبلک کے کوہ پیما 3 روز سے پھنسے ہیں۔

 گزشتہ روز ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث روکا گیا تھا، آرمی ہیلی کاپٹرز نے 3 چکر لگائے لیکن پھنسے کوہ پیما نظر نہیں آئے تھے۔

تازہ ترین