• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبہ نے بھی عمر شریف کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صاحبہ نے لیجنڈ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نےانسٹاگرام پر عمرشریف کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیجنڈ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔‘


واضح رہےکہ سندھ حکومت نے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کا مکمل علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ نے کہا کہ عمر شریف جس اسپتال میں جہاں علاج کرانا چاہیں سندھ حکومت مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی بیماری کا سن کر افسردہ ہوں، ہماری نیک خواہشات عمر شریف کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔

تازہ ترین