• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے ٹوئٹر کی پروفائل پکچر تبدیل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔

مریم نواز نے کنٹونمنٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

اُنہوں نے اس بار اپنی پروفائل پکچر میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے۔

مریم نواز کی نئی پروفائل پیکچر میں میاں محمد نواز شریف سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

اُنہوں نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 218 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) دوسرے جبکہ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر رہا۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ (ن) کے 58، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 جبکہ دیگر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

خاص رپورٹ سے مزید