• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کل سے 4 دن تک گیس قلت کا سگنل دے دیا۔ 

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں گھروں میں بھی گیس کی کمی ہوسکتی ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ کے-الیکٹرک اور نوری آباد پاور کمپنی کو گیس فراہمی کم ہوگی جبکہ فوجی فرٹیلائزر کو بھی گیس فراہمی کم کی جاسکتی ہے۔

سوئی سدرن کمپنی کا کہنا تھا کہ قلت پر قابو نہیں ہوا تو غیر برآمدی اشیا بنانے والی صنعتوں کی گیس کم کریں گے۔

سوئی سدرن نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل پر کام کے سبب 4 دن گیس کی قلت ہوگی۔

تازہ ترین