• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بھرتی 1322 پولیس اہلکاروں کو رواں ہفتے تقرر نامے جاری کیے جائیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے 8 اضلاع اور ٹریفک پولیس کے لیے 1322 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں، انہیں رواں ہفتے تقرر نامے جاری کیے جارہے ہیں۔

ڈی آئی جی ایڈمن کراچی ذوالفقار لاڑک نے "جنگ" کو بتایا کہ کراچی کے ضلع جنوبی، سٹی، وسطی، غربی، شرقی، کورنگی، ملیر، کیماڑی اور ٹریفک پولیس کے لیے لگ بھگ 1322 پولیس اہلکاروں کو رواں سال کے اوائل میں بھرتی کیا گیا تھا جن میں سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق بھرتی کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد 1322 پولیس اہلکاروں کو اہل قرار دیا گیا۔

ان میں سے 1100 اہلکاروں کے جمع کرائے گئے ڈومیسائلز اور دیگر تمام دستاویزات کی چھان بین بھی مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد انہیں تقرر نامے جاری کرنے کا سلسلہ رواں ہفتے شروع کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایسے 200 سے زائد امیدواروں کو تقرر نامے نہیں دیے جا رہے ہیں جن کی دستاویزات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تقرر نامے وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ان کے متعلقہ ڈسٹرکٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

تازہ ترین