گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ کے دوران بھی غریب گھریلو صارفین کو گیپکو میٹر ریڈروں نے غلط ریڈنگ کر کے ہزاروں روپے کے اضافی بل بھجوا دیئے متاثرین گیپکو حکام کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے متاثرین نے کہا کہ جون کی آمد کی وجہ سے گیپکو حکام نے لائن لاسسز پورے کرنے کیلئے بجلی کے بلوں میں غلط ریڈنگ کرنے کے علاوہ مختلف ٹیکسز کی آڑ میں ہزاروں روپے اضافی بل ڈال دیئے ہیں ،گیپکو ذرائع کے مطابق جن کے بل زائد میں وہ ٹھیک کروائیں جبکہ زائد بل ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔