• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے نشتر اسپتال میں کئی وینٹی لیٹرز خراب


ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص کئی وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں، تشویش ناک حالت والے مریضوں کو بھی وینٹی لیٹرز نہ لگائے جا سکے۔

ملتان میں نشتر اسپتال نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 90 وینٹی لیٹرز مختص کر رکھے ہیں جن میں سے کچھ وینٹی لیٹرز نشتر اسپتال کے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران کورونا کے مریضوں کی سہولت کے لیے پنجاب حکومت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور این سی او سی نے نشتر اسپتال کو وینٹی لیٹرز بھجوائے تھے۔

اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز کی تعداد 90 ہے، فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق 83 وینٹی لیٹرز مریضوں کو مہیا کیئے گئے ہیں جبکہ 7 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وارڈ اور آئی سی یو میں زیرِ علاج مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وینٹی لیٹرز خراب ہیں اور اگر وینٹی لیٹرز صحیح بھی ہیں تو مریضوں کو نہیں لگائے جاتے، خاص طور پر وہ مریض جن کے پاس سفارش نہیں انہیں کورونا وارڈ میں کسی قسم کی سہولت نہیں دی جا رہی۔

تازہ ترین