• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس چھاپوں سے پریشان ٹارگٹ کلر کی خود کشی


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، منصور نگر میں ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والا ٹارگٹ کلر شاہین بہاری ہے جس نے چند روز قبل ساتھی کے ساتھ مل کر پولیس افسر کو قتل کیا تھا اور اب پولیس چھاپوں سے پریشان ہو کر خود کشی کی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت شاہین بہاری کے نام سے ہوئی ہے جو ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

سہائی عزیز نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک پستول اور خود کشی سے پہلے لکھا خط ملا ہے۔


سہائی عزیز نے کہا کہ شاہین نے ساتھی کے ساتھ 28 اگست کو اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کیا تھا جس کے بعد گزشتہ دنوں ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق اے ایس آئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی شاہین بہاری نظر آ رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید