پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 2 ماہ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وسیم خان سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کو بلا مقابلہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔