• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم: افغان حکومت نے کل پابندی لگائی، آج ہٹا دی

افغانستان کی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز لگائی گئی پابندی ہٹاتے ہوئے طورخم سرحدی گزر گاہ کے راستے پیدل آمد و رفت کو آج بحال کر دیا گیا ہے۔

طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغان بارڈر پولیس نے پیدل آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

افغان بارڈر پولیس نے آج طورخم کےراستے پیدل آمد و رفت کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔

طورخم سے پیدل آمد و رفت بحال ہونے کے بعد افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ طورخم سرحدی گزر گاہ پر کورونا وائرس کی ایس اوپیز کے مطابق آمد و رفت بحال ہے۔

تازہ ترین