افغانستان کو کنٹرول میں لینے کے بعد وہاں اپنی حکومت قائم کرنے والے طالبان کی جانب سے پنج شیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی تردید کی گئی ہے۔
طالبان کی جانب سے یہ تردید جاری کیئے گئے ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبان نے پنج شیر میں کسی قسم کے جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم کو جائے وقوع پر جا کر تحقیقات کرنے کے لیے رسائی دینے کو تیار ہیں۔