بالی ووڈ میں متازع گرل کے نام سے مشہور کنگنا رناوت نے کرینہ کپور خان کی جگہ لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت اب فلم ’سیتا‘ میں سیتا کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فلم کے لیے پہلے کرینہ کپور خان کو پیشکش کی گئی تھی، تاہم اب یہ کردار کنگنا رناوت کو مل گیا ہے۔
دوسری جانب کنگنا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اس فلم کا پوسٹر شیئر کرکے مداحوں کو بھی فلم میں اپنی موجودگی سے متعلق واضح کردیا تھا۔
فلم کے ہدایت کار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فلم کا کردار سیتا اب حقیقت بننے جارہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اس کے لیے کنگنا کو لارہے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ مذکورہ فلم کے لیے کرینہ کپور خان نے 12 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔