• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آر اے کا اسد قیصر کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ


پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سیکریٹری اطلاعات پی آر اے ملک سعید اعوان نے کہا ہے کہ تحقیقات کرائیں اسپیکر نے کس وفد سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آر اے نے اسپیکر سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے۔

اس سے قبل اسپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں پارلیمانی پریس گیلری کی بندش کے حوالے سے وضاحت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر کچھ صحافیوں نے بتایا تھا کہ ہلڑ بازی ہوگی۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی پریس گیلری کی بندش کا فیصلہ پی آر اے کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

دوسری طرف پی آراے نے اسپیکر قومی اسمبلی کی بات کی صداقت پر سوال اٹھادیا اور ساتھ ہی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین