• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا بل کی واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی، پی ایف یو جے


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کہا ہے کہ میڈیا مخالف بل کی واپسی تک حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایف یو جے کی قیادت نے پریس کانفرنس کی۔

پی ایف یو جے کی قیادت نے کہا کہ صحافی مشکل جدوجہد کی تیاری کریں، جس میں گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں اور نوکریاں بھی جاسکتی ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ افضل بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلات فواد چوہدری نے میڈیا مخالف بل کا الزام اداروں پر لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اب میڈیا کو وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین