سنگاپور (اے ایف پی)سنگاپور کی ایک نیوز ویب سائٹ، جو اکثر حکام پر تنقید کرتی تھی، کا لائسنس فنڈنگ کے ذرائع بتانے میں ناکامی کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔ رائٹس گروپ نے اس اقدام کو ’ناقابل قبول سنسرشپ‘ قرار دیا ہے۔
امین خان لودھی اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر تعینات ہوگئے۔
لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبرکا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم ذیشان آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کریں گے۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا؟، آپ خیبر پختونخوا نہ بھی آتے تو بھی سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بن جانا تھا۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کرنے سے خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔ اس نئی تحقیق کےمطابق خواتین کو ورزش سے مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے، وہ مقابلتاً کم محنت سے کہیں زیادہ نتائج حاصل کرتی ہیں۔
بھارت اور ساؤتھ افریقا کےدرمیان ٹیسٹ میچ میں کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ ہو گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے واضح کیا میری موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی تبدیلی کا نہیں کہا،
ایک نیورو سائنس سے متعلق کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون کیس بنایا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ زیادہ تر موبائل صارفین کا اسکرین ٹائم تقریباً نصف تک محدود کر دے گا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ اس وقت پاپا رازی (فوٹو گرافرز) پر برہمی ہوئیں جب وہ پیچھے چلنے لگے، جس پر گوری نے پیچھا کرنے کی وجہ پوچھی اور کہا کون بلاتا ہے آپکو؟ مجھے تنہا چھوڑ دیں۔
سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل جاری ہے،جسے دسمبر تک مکمل کرلیں گے،
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ملاقات ہوئی اس موقع پر خواجہ آصف اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے سے مصافہ کیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف مرکزی مسلم لیگ نے درخواست دائر کردی، درخواست صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔
اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی بدعنوانی مقدمات میں سماعتیں کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔