• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہ دیکر قومی مفاد کو ترجیح دی گئی، صداقت علی


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہ دے کر قومی مفاد کو ترجیح دی گئی ، ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اظہار رائے سمیت تمام جمہوری آزادیوں اور اداروں پر حملہ آور ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا کہ حکومت کا ارادہ اداروں کی ترقی نہیں کنٹرول ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے بتایا کہ صحافیوں کی مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت ہوتی تو اچھا ہوتا۔صحافیوں کا احتجاج تھا، اجلاس کی توجہ تقسیم ہوجاتی۔صحافیوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہ دے کر قومی مفاد کو ترجیح دی گئی۔صحافیوں کو اپنا احتجاج کسی اور دن کرنا چاہیے تھا۔صورتحال غیر پسندیدہ ہوجاتی اس لیے صحافیوں کو روکا گیا۔مشترکہ اجلاس کابنیادی مقصد قانون سازی کرنا ہے۔قوانین میں لائی جانے والی ترامیم جمہوری اور قانونی طریقے سے ہوں گی۔پی ایم ڈی اے سمیت تمام قوانین پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ہماری پارلیمنٹ میں اکثریت ہے اور ہم اس کے مطابق قانون سازی کریں گے۔فیک نیوز اور فیک ووٹنگ دونوں دھاندلی کے زمرے میں آتے ہیں ان کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔مہنگائی کے باوجود آج بھی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا شوق نہیں۔پارلیمانی روایات کا احترام چاہتے ہیں۔حکومت پاکستان کے آئینی و جمہوری اساس پر حملے کر رہی ہے۔حکومت میڈیا کا گلہ گھونٹنے کے لیے قانون بنا رہی ہے۔ جس کے خلاف پاکستان کی صحافی برادری احتجاج کر رہی ہے۔ حکومت نے نہ صرف صحافیوں کے احتجاج کو نظرانداز کیا بلکہ میڈیا گیلیریز کو بھی تالا لگادیا۔وزراء نے گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں۔

تازہ ترین