• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 اکتوبر کو ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28اکتوبر کو منعقد ہوں گے،اس حوالے سے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ،شیڈیول کے مطابق نئے وکلا 17 ستمبر تک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں جس کے بعد 18کوووٹر لسٹوں پر اعتراضا ت اور 24ستمبر کو ان پر فیصلے ہوں گے،25ستمبر کو حتمی ووٹرزفہرست آویزاں کردی جائے گی ،27ستمبر سے 2اکتوبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 5سے 10 اکتوبر تک ان کی جانچ پڑتال ہو گی، 8 اکتوبر کو ابتدائی فہرست اور 9 اکتوبر کو اس فہرست پر اعتراضات داخل ہونگے ،15اکتوبر کو اعتراضات پر فیصلے ،16 کو کاغذات کی واپسی کی حتمی تاریخ ہو گی اور 18 اکتوبر کو امیدواراوں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیگی،جس کے بعد 28اکتوبر کوانتخابات منعقد ہونگےاور نتائج کا اعلان 3 نومبر کو کیا جائیگا ۔

ملک بھر سے سے مزید