• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پاکستانی ساڑھے 4 کروڑ روپے کی انعامی لاٹری جیت گیا

دبئی (جنگ نیوز )دبئی میں پاکستانی ساڑھے 4 کروڑ کی انعامی لاٹری جیت گیا،عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے کچھ منٹ قبل راجہ وجاہت کے ایک رشتہ دار نے انہیں فون کر کے ایک خبر سنائی جس نے ان کی زندگی بدل دی۔خبر کے مطابق راجہ وجاہت نے 10لاکھ درہم (تقریباساڑھے 4کروڑ روپے پاکستانی) متحدہ عرب امارات کی ایک لاٹری میں جیتے تھے۔دبئی میں لاجسٹکس کی ایک کمپنی میں اکاؤنٹ منیجر رہنے والے راجہ وجاہت دو ماہ پہلے اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید