• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ الیکشن، پنجاب کے نتائج پر وزیراعظم کو تشویش، رپورٹ طلب

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، پارٹی قیادت اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جائے اور جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی الگ الگ رپورٹ بنائی جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ بڑے شہروں میں امیدواروں کا چنائواور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل لاہور میں بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔این این آئی کے مطابق عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ اعظم نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بڑے شہروں میں امیدواروں کا چنائواور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہو گا۔

تازہ ترین