• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق افغان وزیر خارجہ کے گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد، ویڈیو وائرل

کابل(جنگ نیوز )افغانستان کے سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے گھر سے غیر ملکی شراب کی بوتلوں کا ذخیرہ ملا ہے۔ سوشل میڈیا پر کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب طالبان افغانستان کے سابق حکمرانوں کی عیاشیوں اور مادہ پرستی کو بے نقاب نہ کرتے ہوں۔ کسی کا محل عالیشان اور قیمتی اشیاء سے مالا مال ہے تو کسی کے وسیع و عریض گھر سے ڈالرز اور سونے کے سکے برآمد ہو رہے ہیں۔قبل ازیں عبد الرشید دوستم کے محل نما گھر اور نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے ڈالرز کی برآمدگی کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہو چکی ہیں جب کہ ایسی خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں کہ اشرف غنی ملک سے فرار ہوتے ہوئے ڈالرز سے بھرے سوٹ کیس اور ہیلی کاپٹر ساتھ لیکر گئے ہیں۔

تازہ ترین