• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، ارکان کی غیر حاضری ، اسپیکر برہم، چند لمحوں بعد اجلاس ملتوی کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی، ارکان کی غیر حاضری ،اسپیکر نے صورتحال پر برہمی کا ااظہار کرتے ہوئے چند ہی لمحوں بعداجلاس ملتوی کردیا ، تفصیلات کے مطابق منگل کو اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں تقریبا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے لئے صبح دس بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن جب اسپیکر اجلاس کی صدارت کے لئے ایک گھنٹے کی تاخیر سے ایوان میں آئے تووہاں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی نشستیں خالی تھیں،اسپیکر نے اس صورتحال پر برہمی کا ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک گھنٹے سے اپنے چیمبر میں بیٹھا ہوں کوئی نہیں آیا۔گزشتہ روز سب ممبران نے کہا تھا کے صبح اجلاس رکھیں۔

تازہ ترین