• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروش یونین بہاولپور کے انتخابات 27مئی کو ہونگے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہا ولپور کے اخبار فروشوں  کا اجلا س ڈپٹی جنرل سیکر ٹری آ ل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ عمر دین قریشی کی زیر صدارت بہا ولپور پریس کلب میں منعقد ہو ا۔اجلاس میں ممبر فیڈریشن ملک بلال‘ضلع لودھراں کے صدر سجاد شاہ‘سر پرست اعلیٰ راحت صدیقی اور لودھراں سٹی کے صدرمحمد اسلم صدیقی نے بطور خاص شرکت کی۔اجلاس میں طے پا یا کہ  اخبار فروش یو نین بہا ولپور کے نئے انتخابات  27مئی2016بروز جمعتہ المبارک کو منعقد ہو ں گے۔اس الیکشن کی نگرانی آل پاکستان اخبار فروش  فیڈریشن کرے گی۔جبکہ بہا ولپور کے سینئر اخبا ر فروش عبدالرشید قریشی کو چیئر مین الیکشن بورڈ نامزد کیا گیا ہے اس سلسلے میں وہ تمام امیدواران سے ملا قات کریں گے اور وہ تمام اخبار فروش جو گذ شتہ سالوں سے ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں ان کے ناموں کا انداراج بھی کریں گے تاکہ ان نوجوانوں کو وٹ ڈالنے کا حق مل سکے۔شیخ عمردین نے چیئر مین الیکشن بورڈ سے تمام لوگوں کی موجودگی میں ان کے عہدے کا حلف لیا اور امید ظاہر کی کہ وہ انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داری  سر انجام دیں گے۔اجلاس میں اخبار فروشوں شفیق احمد‘ اخلاق بیگ‘ انور قریشی‘اقبال شیخ‘رانا دلشاد۔جاوید رفیق۔اکبر چودھری۔محمد احسان اکرام‘کلیم احمد‘نفیس احمد‘بلا ل خان‘عبدالرشید قریشی‘شہاب الدین‘محمد سرور‘محمد نعیم‘ محمد سلیم‘ بابر شفیع‘شاہد رفیق‘ ماجد رفیق‘ شاہد چنٹر‘محمد اصغر‘محمد ندیم‘آفتاب اقبال‘ سراج احمد‘احمد بخش ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین