نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں ممبئی کے علاقے دھراوی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی افسانہ خان نےدانت صاف کرنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ کی جگہ غلطی سے چوہے مار زہر استعمال کرلیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔یہ عجیب و غریب واقعہ 3 ستمبر کی صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا ، جب افسانہ معمول کے مطابق دانت صاف کرنے کے لئے اٹھی مگر وہ اس وقت تھوڑی نیند میں تھی ، اس نے غلطی سے ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کے پاس رکھی چوہے مار زہر کی کریم کی ایک ٹیوب اٹھا لی اور اس سے دانت صاف کر لئے۔