• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ، اہلیہ شدیدزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق اوراس کی اہلیہ شدیدزخمی ہوگئی ۔تھانہ صدرواہ کو غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ میرا داماد ساجد محمودجوپی اوایف واہ کینٹ میں ملازم ہے گزشتہ شام میں جنازہ میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل پر جو میرا بھتیجا خالد محمود موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور میں پیچھے سوار تھا، میرا داماد ساجد محمود دوسرا موٹر سائیکل نمبر آرآئی کیو-2026 چلا رہا تھا اور پیچھے میری بیٹی نورین بی بی سوار تھی ۔جونہی ہم باٹا شوز کے قریب پہنچے تو ٹیکسلا کی جانب سے ایک ڈمپر نمبر جی ایل ٹی -9888 جس کونامعلوم ڈرائیور غلفت اور تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا جس نے میرے داماد کے موٹر سائیکل کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری ۔ساجد محمود موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور بیٹی نورین بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔ڈمپر ڈرائیور ڈمپر موقع پر ہی چھوڑ کر خود فرار ہو گیا ۔ ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل بھی مکمل تباہ ہو گیا ۔
تازہ ترین