کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علما اسلام (س)کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم مدنی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم ،ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ندامحمد حقانی ،حاجی حضرت اللہ اچکزئی و دیگر نےایک بیا ن میں کہا ہے کہ گوادر کا شغر کو جتنی ترقی دیگا اس سے دس گنا بلوچستان کو پسماندہ رکھا گیا ہے آن لائن ٹیسٹ کے نتائج فوری طورپر منسو خ کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خصوصاًکوئٹہ شہر کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا مقامی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تر قی کیلئے فکر مند نہیں وہ صر ف اپنی جیبو ں کو بھر نے اوراپنے اپنے خاندانو ں کو ترقی دینے میں مصروف ہیں ، بلوچستان کے تمام سیاسی قائدین کے گھر اور بچے بلوچستان میں زیر تعلیم اور رہنے والے نہیں بلکہ کوئٹہ کی تمام جماعتوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریزضلع کوئٹہ کے مستقل رہائشی نہیں،انہو ں نے کہا کہ آن لائن ٹیسٹ کے نتا ئج فوری منسوخ کریں اور فزیکل ٹیسٹ منعقد کیا جائے انہو ں نے پاکستان میڈیکل کمیشن اور حکومت سے انٹری ٹیسٹ میں ہو نے والی بے ضابطیگیو ں کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ طلبہ پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔