ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ترقیاتی ادارہ کے افسران نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کی فراہمی سے انکار کو معمول بنا لیا ، معلومات کے حصول کے لئے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کو ردی کی نوکری میں ڈال دیا گیا - سب سے زیادہ درخواستیں شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے معلومات کے حوالے سے موصول ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے مختلف شعبوں کے افسران نے معلومات کو حساس قرار دیتے ہوئے شہریوں کو زبانی انکار کیا۔