• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن دفاتر میں پی ای آر ڈیسک فعال نہ ہونیکا نوٹس لے لیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سی ای اوز ایجوکیشن کے دفاتر میں پی ای آر ڈیسک فعال نہ ہونے کا نوٹس لےلیا۔ ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سی ای اوز آفس میں ڈیسک فعال نہیں ہے اور جو عملہ تعینات کیا گیا ہے اس کا رویہ بہت ہتک آمیز ہوتا ہے تمام سی ای اوز اس کا نوٹس لیں اور ڈیسک کو فعال کریں جس شخص کی شکایت ہو اس کے بارے میں تحریری رپورٹ کریں پی ای آرز کو سسٹم پر اپ لوڈ کریں۔
تازہ ترین