• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر آمر کے گن گانا شیخ رشید احمد کا وطیرہ بن چکا ہے،خانم اللہ ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور سنٹرل کمیٹی کے ممبر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ریلوے کو تباہی سے دو چار کرنے والے شیخ رشید احمد کے وفاقی وزیر داخلہ بننے کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی بگڑتی جا رہی ہے دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ سے عوام غیر محفوظ ہو گئے ہیں جبکہ خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سے خواتین بھی غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ شیخ رشید احمد کو اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے خانم اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چڑھتے ہوئے سورج کی پوجا جرنا اور ہر آمر کے گن گانا شیخ رشید احمد کا وطیرہ بن چکا ہے شیخ رشید حمد ذاتی مفادات کے لئے میاں محمد نواز شریف اور پرویز مشرف کے گن گاتے رہے جبکہ شیخ رشید احمد اب اپنی نوکری پکی کرنےکے لئے عمران نیازی کے گن گا رہے ہیں۔ مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر نے کہا کہ شیخ رشید احمد جب ریلوے کے وزیر تھے تو ریلوے میں ریکارڈ کرپشن ہوئی جب بھی آزادانہ احتساب ہوا تو شیخ رشید احمد جیل میں ہوں گے۔
تازہ ترین