• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جھڑپ، 7 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جھڑپ، 7 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں 7 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش سے متعلق آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ 

تازہ ترین