• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ روپے ماہانہ اضافہ، ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے کنٹریکٹ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22-2021 کےلیے 191 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین رمیز راجا کے اعلان کے مطابق ماہوار وظیفے میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔اے پلس کٹیگری میں شامل10کھلاڑی اب اڑھائی لاکھ، اے کٹیگری میں شامل 40کھلاڑی ایک لاکھ 85 ہزار ، بی کٹیگری میں 40کھلاڑی ایک لاکھ 75 ہزار روپے، سی کٹیگری میں64کھلاڑی1لاکھ65 ہزار روپے اور ڈی کٹیگری میں شامل 37کھلاڑی اب ایک لاکھ 40ہزار روپے ماہوار وصول کریں گے۔ لہٰذا اے پلس کٹیگری کے کرکٹرز اب سالانہ تقریباً پانچ ملین جبکہ کٹیگری ڈی میں شامل کھلاڑی 3.75 ملین روپےتک کمائیں گے ۔