• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ انڈر 19 نے پانچویں ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

لندن(آئی این پی)انگلینڈ انڈر 19نے پانچویں ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز انڈر 19کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر چھ میچوں کی سیریز میں 4-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41 اوورز میں 166 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، میتھیو نندو 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔جوشوا بائیڈن، نیتھن برنویل اور فتح سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 42 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جارج بیل نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔
تازہ ترین