• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن: راجہ میر اکبر کے صاحبزادے راجہ وحید اکبر حادثہ میں جاں بحق

لوٹن (نمائندہ جنگ) فگوش کوٹلی کی ممتاز شخصیت صوبیدار راجہ میر اکبر کے لوٹن میں مقیم صاحبزادے راجہ وحید اکبر ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔کمیونٹی کی بڑی تعداد نے مرحوم کے قریبی عزیز ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان اور مرحوم کی دیگر فیملی کے ساتھ تعزیت کی ہے، اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، علامہ حافظ اعجاز احمد، قاری واجد حسین چشتی، حافظ فیض عالم، حافظ محمد اسلم، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، سابق پبلک پراسیکیوٹر سردار ممتاز، لیبر پارٹی کے راجہ حفیظ خان، متعدد لوٹن کونسلرز، پاکستان آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں سے متعلق کثیر تعداد میں رہنماؤں نے تعزیت کی ہے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے ۔
تازہ ترین